کانگو، شدید بارشوں سے 141 افراد ہلاک
کنشا سا (شِنہوا) کانگو کے دارالحکومت کنشاسا کے کئی دور دراز اضلاع میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب اور لینڈ سلا ئیڈنگ سے کم از کم 141 افراد ہلاک ہو گئے۔
کنشاسا کی صوبائی وزارت صحت عامہ کے ایک بیان کے مطابق شدید بارشوں سے 141 افراد جاں بحق ہو ئے جبکہ 38 ہزار 787 گھر سیلاب زدہ ہو گئے اور 280 مکانات منہدم ہوئے۔
کنشاسا حکام کے مطابق کنشاسا کو بندرگاہی شہر متادی سے ملانے والی مصروف شاہراہ این ون ہائی وے کو نقصان پہنچا ہے جو ضلع مونٹ ۔نگافلا میں دو حصوں میں بٹ گئی ہے۔
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
