کامونکی،پولیس اہلکاروں کا رپورٹرز اور کیمرہ مینوں پر تشدد، ایس ایچ او معطل
کامونکی میں تلخ کلامی کے بعد پولیس اہلکاوں نے نیوز چینلز کے رپورٹرز اور کیمرہ مینوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ کامونکی میں پولیس اہلکاروں نے نیوز چینلز کے رپورٹرز اور دو کیمرہ مینوں پر تشدد کیا جس پر ایس ایچ اوسٹی کامونکی اور دیگر ملازمین کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا گیا۔ سی پی او کے مطابق سٹی پولیس آفیسر نے ایس پی صدر وقار عظیم کو واقعے پر انکوائری افسر مقرر کردیا۔ دوسری جانب صوبائی مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ سرفراز چیمہ نے کہا کہ ڈی ایس این جی ہٹانے پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ایس ایچ او کو معطل کرکے انکوائری شروع کردی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
