جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، کبھی یوکرین کے ساتھ مذاکرات سے انکار نہیں کیا، پیوٹن
روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے، روس نے کبھی یوکرین کے ساتھ مذاکرات سے انکار نہیں کیا،روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ روس کا مقصد فوجی تصادم کے پہیے کو گھمانا نہیں بلکہ اس جنگ کو ختم کرنا ہے، ہم جنگ کے خاتمے کیلئے جلد کوششیں کریں گے، کئی بار کہا ہے کہ دشمنی کی شدت بلاجواز نقصانات کا سبب بنتی ہے،انہوں نے کہا کہ روس کی مخالفت کرنے والوں کو یہ احساس جتنی جلد ہو جائے بہتر ہے،صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ تمام مسلح تنازعات سفارتی اور مذاکراتی عمل کے راستے سے ہی ختم ہوتے ہیں، تنازعات کے فریق جلد یا بدیر ایک ساتھ بیٹھ کر معاہدہ کرلیتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ امریکا کا پیٹریاٹ دفاعی نظام کافی پرانا ہے، روسی ایس 300سسٹم کی طرح کام نہیں کرتا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
