جمہوریہ کانگو،موسلا دھار بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ، 11افراد ہلاک
جمہوریہ کانگو میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 11افراد ہلاک ہو گئے ،ملک کے 'جنوبی کیوو' نامی علاقے پولیس ڈائریکٹر نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سوموار کے دن سے جاری موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کی آفت کا سامنا ہے، مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے 11 افراد ہلاک اور 7 لا پتہ ہو گئے ہیں۔ آفت میں متعدد گھر مسمار ہو گئے ہیں اور اموات کی تعداد میں اضافے کا خطرہ محسوس کیا جا رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
