جاپان، آتشزدگی کے باعث 6 گاڑیاں راکھ ہوگئیں
ٹوکیو (شِنہوا) ٹوکیو کے جنوبی شہر یوکوہاما میں ایک کانڈو بلڈنگ کی پارکنگ میں دھماکے کے نتیجے میں 6 گاڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں۔
شہر کی کانازاوا وارڈ میں واقع کانڈومینیم میں رہائش پذیر شخص نے بدھ کے روز پولیس کو مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 10 منٹ پر واقعے کی اطلاع دی۔
کانازاوا تھانے کے مطابق آگ پر تقریباً ایک گھنٹے کے بعد قابو پا لیا گیا لیکن کانڈو کی کثیر المنزلہ پارکنگ میں کھڑی 6 مسافر گاڑیاں جل گئیں۔ آتشزدگی سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔
پولیس نے کہا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات جان بوجھ کر آگ لگانے کے شبے میں کر رہے ہیں۔
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
