حلیم عادل شیخ ایم ڈی اے افسران پر فائرنگ کا الزام ثابت نہ ہونے پر بری
کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں حلیم عادل شیخ پر ایم ڈی اے افسران پر فائرنگ کا الزام ثابت نہ ہو سکا جس پر انہیں بری کر دیا گیا، پولیس نے مقدمے سے حلیم عادل کا نام ملزمان کی فہرست سے خارج کر دیا،پولیس کا کہنا تھا کہ وقوعہ کے وقت حلیم عادل شیخ سندھ اسمبلی میں تھے، پولیس نے مقدمہ داخل دفتر کرتے ہوئے اے کلاس چالان جمع کروا دیا،اے ٹی سی نے چالان منظور کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کومقدمے سے بری کر دیا، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 4مارچ تک ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
