ٹھٹھہ'گھریلو پریشانی سے تنگ 4 افراد نے زہر پی لیا' 2 خواتین جاں بحق
ٹھٹھہ کے گاؤں قاسم ٹانڈیو میں 3خواتین اور ایک مرد نے مبینہ طور ہر گھریلو پریشانی سے تنگ آکر زہر پی لیا جس کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔خودکشی کرنے والے چاروں افراد کو جناح اسپتال کراچی منتقل کیا گیا تھا تاہم وہاں 2 خواتین دم توڑگئیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق دیگر 2 افراد کی حالت تشویش ناک ہے جن کا علاج جاری ہے۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ چاروں افراد نے گھریلو پریشانی سے تنگ آکر زہرکی دوا پی لی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
