گھریلو جھگڑے پر باپ نے 8 ماہ کی بیٹی سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی
معمولی گھریلو جھگڑے پر باپ نے اپنی 8 ماہ کی بیٹی کو اٹھا کر نہر میں چھلانگ لگا دی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ عباسیہ لنک کینال کے پل چٹھہ پر پیش آیا، بیٹی کے ہمراہ نہر میں چھلانگ لگانے والے 35 سالہ شاہد نامی شخص کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے کہ 8 ماہ کی بچی حورین تاحال لاپتا ہے جس کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، واقعہ کے پیچھے گھریلو تنازع سے متعلق تاحال تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
