گوانگ ژو گریٹر بے ایریا سائنس فورم 2023 کے انعقاد کے لئے تیار
بیجنگ (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے دارالحکومت گوانگ ژو میں 20 مئی سے 23 مئی تک گوانگ ڈونگ ۔ہانگ کانگ۔ مکاؤ گریٹر بے ایریا سائنس فورم کا انعقاد ہو گا۔
رواں سال کے فورم کا بین الاقوامی سائنس آرگنائزیشن اتحاد کی جانب سے آغاز کیا جا ئے گا اور گوانگ ڈونگ کی صوبائی حکومت اس کی میزبانی کرے گی۔
رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 15 ذیلی فورمز ہوں گے جس میں میرین سائنس، نینو سائنس، اعلیٰ توانائی فزکس، ایڈوانس مینوفیکچرنگ اور مصنوعی ذہانت توجہ کا مرکز ہوں گے۔
فورم کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو کے تحت سائنس ٹیکنالوجی جدت سازی اور تعاون بارے اعلیٰ معیار کی ترقیاتی رپورٹ اور گریٹر بے ایریا بارے انوویشن انڈیکس رپورٹ جاری کی جائے گی۔
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
