گلی یا دکان کے باہرکوڑا پھینکنے والوں کو ایک ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا
لاہورسمیت پنجاب بھرمیں کوڑاپھینکنے والوں کو جرمانہ کیاجائے گا،محکمہ بلدیات نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ لاہورسمیت پنجاب بھر میں صفائی کے مہم کو برقراررکھنے کیلئے محکمہ بلدیہ نے اہم قدم اٹھایا ہے۔اب سے کوڑا پھینکنے والوں کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ محکمہ بلدیات پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کیمطابق گلی یا دکان کے باہرکوڑا پھینکنے والوں کوایک ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔محکمہ بلدیات نے تمام ایڈمنسٹریٹر اور چیف آفیسرز کو مراسلہ جاری کردیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
