فواد چودھری کی گرفتاری، عدالت نے انتظامیہ سے 3ایم پی او کا حکم طلب کر لیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی گرفتاری کے معاملے پر انتظامیہ سے 3ایم پی او کا حکم طلب کر لیا، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں فواد چودھری کی گرفتاری سے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی، عدالت نے انتظامیہ سے 3ایم پی او کا حکم طلب کرلیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، چیف جسٹس نے ریماکس دئیے کہ ایک گھنٹے بعد اس معاملے کو ٹیک اپ کریں گے،چیف جسٹس نے نعیم پنجوتھا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک آپ کا میڈیکل کیوں نہیں ہو رہا، نعیم پنجوتھا نے کہا چیک اپ ہو گیا تھا، رپورٹ نہیں دی جا رہی،ڈی ایس پی لیگل نے عدالت میں بیان دیا کہ فواد چودھری کو 3ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتظامیہ سے 3ایم پی او کا حکم طلب کر لیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
