فلسطین، جھڑپوں میں تین فلسطینی جاں بحق،6زخمی

فلسطین، جھڑپوں میں تین فلسطینی جاں بحق،6زخمی

اسرائیلی فوج کے شمالی مغربی کنارے پر واقع نابلس شہر کے پناہ گزین کیمپ پر چھاپے کے بعد خطرناک جھڑپوں کا آغاز ہوا جس میں کم از کم 3 فلسطینی جاں بحق جبکہ دیگر 6 زخمی ہو گئے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیر کی علی الصبح جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے تین افراد کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ عینی شاہدین نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے آدھی رات کو کیمپ پر دھاوا بول دیا جس کے بعد سپاہیوں اور فلسطینی شہر یوں کے درمیان کشیدگی کا آغاز ہوا۔ اسرائیل کی جانب سے فوری طور پر واقعے سے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی میں جنوری سے اضافہ ہو رہا ہے جس کے نتیجے میں اسرائیلی سپاہیوں کے ساتھ جھڑپوں میں 156 فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

Comment / Reply From