فیصل آباد،کوئلے کے دھوئیں سے دم گھٹ کر 3افرادجاں بحق
فیصل آباد کے علاقے وارث پورہ میں گھر میں سوئے تین افراد کمرے میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے ۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ فیصل آباد کے علاقے وارث پورہ میں پیش آیا، جاں بحق ہونے والے افراد کمرے میں کوئلوں کی آگ جلا کر سورہے تھے کہ دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بے ہوش ہوگیا ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نفیس، مظہر اور شبیر کے نام سے ہوئی ہے ، جاں بحق ہونے والے افراد بیکری میں ملازم تھے ، جو کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
