دو دن سے اسلام آباد ہوں، لاہور میں مجھ پر پرچہ کٹ گیا، فواد چودھری

دو دن سے اسلام آباد ہوں، لاہور میں مجھ پر پرچہ کٹ گیا، فواد چودھری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ میں دو دن سے اسلام آباد میں ہوں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چودھری نے لکھا کہ اسلام آباد میں عمران خان کی سکیورٹی کے لیے پٹیشن دائر کر رہے تھے۔ سابق وزیر کا کہنا ہے کہ حالت یہ ہے کہ مجھ پر لاہور میں توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کا پرچہ کٹ گیا ہے، اندازہ لگائیں کیسے کیسے لوگ محسن نقوی نے لاہور میں لگائے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

Comment / Reply From