ضمنی الیکشن میں کراچی سے عمران خان کو عبرتناک شکست ہو گی، سعید غنی
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں کراچی سے عمران خان کو عبرتناک شکست ہو گی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام نے آج عمران خان کو مسترد کردیا، عمران خان کے ناکام جلسے نے پی ٹی آئی کی نام نہاد مقبولیت کا پول کھول دیا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہوتے ہوئے عمران خان نے ایک رات کراچی میں نہیں گزاری، انہوں نے کراچی کو ایک منصوبہ نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ آج عمران خان کس منہ سے کراچی والوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
