دفعہ 144 خلاف ورزی کیس،علی نواز اعوان اور راجہ خرم کیخلاف کیس کی سماعت 10 جون تک ملتوی
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تفتیشی افسر کی عدم پیشی کے باعث علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس کی سماعت 10 جون تک ملتوی کر دی۔ اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان نے کیس کی سماعت کی۔ جج سکندر خان نے استفسار کیا کہ تفتیشی افسر کہاں ہیں؟ جس پر وکیل ملزم نے کہا کہ تفتیشی افسر کی موجودگی میں دلائل دینا چاہتے ہیں۔ وکیل نے استدعا کی کہ تفتیشی افسرکی عدم پیشی کے باعث سماعت ملتوی کی جائے، عدالت نے کیس کی سماعت 10 جون تک ملتوی کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
