چین، پہلی سہ ماہی کے دوران خدمات میں 5.4 فیصد اضافہ
بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ویلیو ایڈیڈ خدمات گزشتہ برس کی نسبت 5.4 فیصد بڑھی ہے۔
قومی ادارہ شماریات کے مطابق پہلی سہ ماہی کے دوران شرح نمو میں گزشتہ برس کی چوتھی سہ ماہی کی نسبت 3.1 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
معاہدہ جاتی خدمات کا شعبہ تیزی سے بحال ہوا جبکہ کھانے پینے اور رہائش کی ویلیوایڈیڈ خدمات گزشتہ برس کی نسبت 13.6 فیصد بڑھی۔
ملک میں خدمات صنعت میں پیدوار کو جانچنے والے انڈیکس میں مارچ کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 9.2 فیصد اضافہ ہوا جو جنوری ۔ فروری کے مقابلے میں 3.7 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
