چین نےتیان ہوئی ۔6 جڑواں سیٹلائٹس کو کامیابی سے روانہ کردیا
تائی یوان (شِنہوا) چین نے شمالی صوبہ شنشی میں واقع تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے جمعہ کی صبح 6 بج کر 41 منٹ پر تیان ہوئی ۔6 جڑواں سیٹلائٹس کو کامیابی کے ساتھ روانہ کردیاہے۔
ایک لانگ مارچ-4سی کیریئر راکٹ کے ذریعے جڑواں سیٹلائٹس تیان ہوئی ۔6اے اور تیان ہوئی ۔6بی پہلے سے طے شدہ مدار میں داخل ہو چکے ہیں۔
ان سیٹلائٹس کو جغرافیائی نقشہ سازی، زمینی وسائل کے سروے، سائنسی تجربات اور دیگر مشنز کے لیے استعمال میں لایا جائے گا۔
یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹس کی سیریز کا 465 واں مشن تھا۔
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
