چین، ننگ شیا میں پارٹی کے سابق نائب سربراہ کے خلاف تحقیقات جاری
بیجنگ (شِنہوا) چین کے شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خود اختیار علاقے میں پارٹی کے سابق نائب سربراہ کو مشتبہ طورپر پارٹی نظم وضبط اور قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں بارے تحقیقات کا سامنا ہے۔
ایک سر کاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی ننگ شیا ہوئی خود اختیار علاقائی کمیٹی کے سابق نائب سیکرٹری اور سی پی سی ین چھوان میونسپل کمیٹی کے سابق سیکرٹری جیانگ ژی گانگ کے خلاف سی پی سی سینٹرل کمیشن فار ڈسپلن انسپکشن اور نیشنل کمیشن آف سپرویژن کی جانب سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
