چین نے آبی تحفظ کی سہولیات کی مرمت کےلیے 72کروڑ80لاکھ یوآن مختص کردیے

چین نے آبی تحفظ کی سہولیات کی مرمت کےلیے 72کروڑ80لاکھ یوآن مختص کردیے

بیجنگ(شِنہوا)  چین نے آبی تحفظ کی سہولیات کی مرمت اور سیلابی موسم میں  مقامی حکومتوں کی تیاریوں کو مستحکم کرنے کے لیے72کروڑ80لاکھ یوآن(تقریبا10کروڑ31لاکھ50ہزار امریکی ڈالر)مختص کیے ہیں۔

وزارت خزانہ نے پیر کو ایک مختصر سرکلر میں کہا کہ کل رقم میں سے 50کروڑ یوآن سیلاب سے تباہ ہونے والے آبی تحفظ کے منصوبوں  جبکہ بقیہ 22کروڑ 80لاکھ یوآن دیمک سے پہنچنے والے نقصان کی مرمت کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ صوبائی سطح کے اٹھائیس علاقے بشمول ہوبے اور ژی جیانگ، سمیت سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور  امدادی فنڈزوصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔

Comment / Reply From