چین میں شپ یارڈ حادثے میں 7 افراد ہلاک،5زخمی
ووہان (شِنہوا) چین کے وسطی صوبہ ہوبے کے شہر ژونگ شیانگ میں ایک شپ یارڈ میں حادثے کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔
مقامی حکام کے مطابق یہ حادثہ جمعہ کی صبح تقریباً 10 بج کر20 منٹ پروی لونگ شپ یارڈ میں پیش آیا۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیےہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور اب ان کی حالت بہتر ہے۔
حادثے کے فوری بعد ریسکیو کارکن جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جس کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
