چین میں پہلی سہ ماہی میں بجلی کی کھپت میں3.6 فیصد اضافہ ہوگیا
بیجنگ(شِنہوا) چین میں بجلی کی کھپت، جو اقتصادی سرگرمیوں کا ایک اہم بیرومیٹرہے، میں اس سال کی پہلی سہ ماہی میں اضافہ ہوا ہے۔ نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جمعہ کوجاری اعداد و شمار کے مطابق چین میں بجلی کا مجموعی استعمال پہلے تین ماہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.6 فیصد بڑھ کر21کھرب 20ارب کلو واٹ گھنٹے تک پہنچ گیا۔ ابتدائی،ثانوی اور تیسرے درجے کی صنعتوں میں استعمال ہونے والی بجلی گزشتہ سال کے مقابلے میں بالترتیب 9.7 فیصد،4.2فیصد اور4.1 فیصد اضافے سے 26ارب60کروڑ، 13کھرب 80ارب اور 369ارب 60کروڑ کلو واٹ گھنٹے تک پہنچ گئی۔
رہائشی مقاصد کے لیے بجلی کی کھپت گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 342ارب40کروڑکلو واٹ گھنٹے تک پہنچ گئی۔
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
