چین کےسنکیانگ میں جنوری تااپریل غیرملکی تجارت کا حجم 13ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا
ارمچی(شِنہوا)چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختارعلاقے کی غیرملکی تجارت کا حجم رواں سال کے پہلے چار مہینوں میں 94 ارب 95 کروڑیوآن(تقریباً 13 ارب 30 کروڑ ڈالر)رہا۔
ارمچی کے محکمہ کسٹمزکے نائب سربراہ لی چھنگ ہوانے سنکیانگ کے بہتر کاروباری ماحول اور ترقی کے نئے طریقے کے بارے میں جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کسٹم حکام نے کیمیکل، ٹیکسٹائل ، گارمنٹس،مکینیکل اور الیکٹریکل انجینئرنگ جیسی صنعتوں میں خطےکےکاروباری اداروں کو اپنےبرآمدی منصوبوں کو ایڈجسٹ کرنے اور بیلٹ اینڈ روڈ سمیت ابھرتی ہوئی منڈیوں اور علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری (آر سی ای پی )میں اپنا حصہ بڑھانے میں فعال طور پر مدد کی ہے۔
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
