چین کی زمینی بندرگاہ سے500 سے زیادہ چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کی آمدروفت

چین کی زمینی بندرگاہ سے500 سے زیادہ چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کی آمدروفت

ہوہوٹ (شِنہوا) چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود اختیار علاقے کی ایرنہوٹ بندرگاہ سے رواں سال اب تک 500 سے زیادہ چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کی آمدروفت ہوئی ہے۔

چائنہ ریلوے ہوہوٹ بیورو گروپ کمپنی کے عہدیدار چھن ژی کانگ نے پیر کو کہا کہ سال کے شروع سے ابتک، نقل و حمل کی مسلسل بڑھتی ہوئی طلب اور درآمدات اور برآمدات میں مستحکم اضافے کے پیش نظر، ایرنہوٹ بندرگاہ پر چین-یورپ مال بردار ٹرین آپریشن کے لیے ایک "گرین چینل" کھولا گیا ہے، جس کے نتیجے میں کنٹینر کی نقل و حمل کی صلاحیت میں  20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ایرنہوٹ  بندرگاہ چین اور منگولیا کے درمیان سب سے بڑی زمینی بندرگاہ ہے جو  چین-یورپ مال بردار ٹرین کے 64روٹ کے ذریعے  چین کو جرمنی، پولینڈ اور منگولیا سمیت 10 سے زائد ممالک کے 60 سے زائد خطوں سے منسلک کرتے ہیں۔

Comment / Reply From