چین کی سٹیمپ ٹیکس آمدنی میں جنوری تا اگست کے دوران اضافہ

چین کی سٹیمپ ٹیکس آمدنی میں جنوری تا اگست کے دوران اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چین کی سٹیمپ ٹیکس آمدنی رواں سال کے پہلے 8 مہینوں کے دوران گزشتہ سال کےمقابلے میں 4.1 فیصد بڑھ کر 318.8 ارب یوآن (تقریباً 46 ارب امریکی ڈالرز) ہو گئی ہے ۔

وزارت خزانہ کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس عرصہ کے دوران اسٹاک ٹریڈنگ سٹیمپ ٹیکس آمدنی ایک سال قبل کی نسبت 3.9 فیصد بڑھ کر 206.9 ارب یوآن ہو گئی ۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران چین کی مالیاتی آمدنی میں گزشتہ سال کی نسبت 3.7 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

ان اعداد و شمار  کے مطا بق اس عرصہ کے دوران ملک کی مالیاتی آمدنی تقریباً 138 کھرب یوآن رہی۔

Comment / Reply From