چین کی نیشنل ریزرو اتھارٹی کے سابق سربراہ کے خلاف رشوت خوری پر فرد جرم عائد
بیجنگ(شِنہوا)چین میں نیشنل فوڈ اینڈ سٹریٹجک ریزرو ایڈمنسٹریشن کے سابق ڈائریکٹر ژانگ ووفینگ پر رشوت خوری کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے ۔
چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان میں دیانگ میونسپل پیپلز پروکیوریٹوریٹ نے ژانگ کے خلاف دیانگ کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ میں سرکاری قانونی چارہ جوئی کا آغاز کیا جب کہ نگرانی کے قومی کمیشن نے ژانگ کے معاملے کی تحقیقات مکمل کر لیں۔
ژانگ پراپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسرے افراد اور یونٹس کی مدد کرتے ہوئےمنصوبوں کے ٹھیکے دینے اور اہلکاروں کی ترقی کے بدلے میں بھاری رقم اور قیمتی اشیاء لینے کا الزام ہے۔
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
