چین کی جانب سے اپنی کمپنیوں پرامریکی پابندیوں کی سخت مخالفت
بیجنگ (شِنہوا)چین نے روس سے متعلقہ نام نہادالزامات کے تحت چینی کمپنیوں کو تجارتی پابندیوں کی فہرست اور خصوصی طور پر نامزد فہرست میں شامل کرنے کے امریکی اقدام کی سخت مخالفت کی ہے۔
وزارت تجارت کے ترجمان نے ہفتہ کو کہا کہ امریکہ کا یہ اقدام بین الاقوامی قوانین سے مطابقت نہیں رکھتا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بھی اس کی اجازت نہیں دیتی۔ یہ یکطرفہ پابندیوں اور اپنے داخلی قوانین کا بین الاقوامی سطح پر نفاذ کا ایک غیر معمولی حربہ ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اس اقدا م سے چینی اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کو شدید نقصان پہنچا ہے جس سے عالمی صنعتی و سپلائی چینز کی سلامتی اور استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
