چین کالج گریجویٹس کیلئے 2023ء میں روزگار کے امکانات کو تقویت دینے میں مصروف
بیجنگ(شِنہوا) چین میں 2023ء کے دوران 1 کروڑ 15 لاکھ 80 ہزار گریجویٹس کو افرادی قوت میں شامل کرنے یا اپنے کاروبار شروع کرنے میں مدد کرنے کی کوششوں کے حصے کے طور پر متعدد اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
اس سلسلے میں وزارت تعلیم اور وزارت انسانی وسائل و سماجی تحفظ کی جانب سے روزگار کے فروغ کی پالیسیوں کو مزید بہتر بنانے اور آئندہ سال گریجویٹس کو ملازمتیں تلاش کرنے یا کاروبار شروع کرنے میں مدد کے انتظامات کرنے کیلئے منگل کو مشترکہ طور پر ایک آن لائن ویڈیو کانفرنس کا بھی انعقاد کیا گیا۔
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
