چین کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
بیجنگ(شِنہوا) چین نے تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں حالیہ تبدیلیوں کی بنیاد پر ہفتہ سے پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں کمی کرنے کااعلان کیا ہے۔
نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے جمعہ کو کہا کہ پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 160 یوآن (تقریباً 23.11 ڈالر) اور 155 یوآن فی ٹن کمی کی جائے گی۔ قیمتوں کے تعین کے موجودہ طریقہ کار کے تحت، خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں تبدیلی کے بعد ملک میں ریفائنڈ آئل مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے۔
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
