چین کا جہاز سازی کا شعبہ عالمی مارکیٹ میں مسلسل سرفہرست
بیجنگ (شِنہوا) چین کی جہاز سازی صنعت نے 2023 کی پہلی سہ ماہی میں عالمی سطح پر اپنی برتری برقرار رکھی۔ اس نے نہ صرف پیداوار کے اعتبار سے عالمی مارکیٹ میں سب سے بڑا حصہ حاصل کیا بلکہ نئے اور ہولڈنگ آرڈر کی وصولی میں بھی سرفہرست رہا ۔
وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق اس عرصے میں ملک کی جہازسازی کی پیداوار 91 لاکھ 70 ہزار ڈیڈ ویٹ ٹن (ڈی ڈبلیو ٹی) تک پہنچ گئی جو دنیا کی کل پیداوار کے 43.5 فیصد کے مساوی ہے۔
جہازسازی کی صنعت کا ایک اوراہم پیمانہ نئے آرڈرز ہیں جو گزشتہ برس کی نسبت 53 فیصد اضافے سے 1 کروڑ 51 لاکھ 80 ہزار ڈی ڈبلیو ٹی تک پہنچ گئے ۔ جو عالمی مارکیٹ کے 62.9 فیصد کے مساوی ہے۔
مارچ کے اختتام تک اس شعبے کے ہولڈنگ آرڈرز کی مجموعی تعداد 11 کروڑ 45 لاکھ 20 ہزار ڈی ڈبلیو ٹی تھی جو گزشتہ برس کی نسبت 15.6 فیصد زائد ہے۔ اور یہ عالمی مارکیٹ کے مجموعی حجم کے 50.8 فیصد کے مساوی ہے۔
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
