چین کا اے جی 600 ایمفیبیئس ہوائی جہازمحفوظ آپریشن کی پروازوں کے ٹیسٹ کے مرحلے میں داخل
بیجنگ (شِنہوا) چین کا مقامی سطح پر تیار کردہ اے جی 600 ایمفیبیئس ہوائی جہاز محفوظ آپریشن کی پروازوں کے ٹیسٹ کے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔
ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ (اے وی آئی سی) نے بدھ کو بتایاکہ اے جی 600 ایمفیبیئس ہوائی جہازفیملی کےآگ بجھانے والے دواے جی 600 ایم ایمفیبیئس ہوائی جہاز شمال مغربی صوبے شانشی کے شہر شی آن کے ضلع یان لیانگ میں فلائٹ ٹیسٹ سنٹر پہنچ گئے ہیں۔
اے وی آئی سی نے مزید کہا کہ اس سے ٹائپ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے سپیشل مشن کے طیارے باضابطہ طور پر فلائٹ ٹیسٹ کے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
