چین کے صدر نے عالمی تہذیبی اقدام کی تجویز پیش کردی
بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی)کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے بدھ کو عالمی سیاسی جماعتوں کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں سی پی سی میں عالمی تہذیبی اقدام کی تجویز پیش کی۔اجلاس سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی نے اس بات پر زور دیا کہ مختلف تہذیبوں کے درمیان رواداری، بقائے باہمی، تبادلے اورسیکھنے کا باہمی عمل انسانیت کی جدیدیت کے عمل کو آگے بڑھانے اور عالمی تہذیب کو پروان چڑھانے میں غیر معمولی کردار ادا کرتا ہے کیونکہ دور حاضر میں تمام ملکوں کا مستقبل ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے۔
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
