چین کے نیشنل آرٹ میوزیم کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پرسمپوزیم کا انعقاد
بیجنگ(شِنہوا)چین کے نیشنل آرٹ میوزیم (این اے ایم او سی) کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر منگل کو بیجنگ میں ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ لی شولی نےتقریب سے خطاب کیا۔
لی نےاین اے ایم او سی کے تجربہ کار ماہرین اور فنکاروں کے لیے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی طرف سے لکھا گیا خط پڑھ کر سنایا۔
لی نے کہا کہ 60 سال قبل اپنے قیام کے بعد سے این اے ایم او سی ایک اہم پلیٹ فارم بن گیا ہے جسے چینی لوگ فنون لطیفہ کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
