چین کے نائب وزیراعظم کا فوڈ سیفٹی کویقینی بنانے پر زور
بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ہان ژینگ نے متعلقہ پالیسی کے تقاضوں پر مکمل عمل درآمد کے ساتھ فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنانے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔ ریاستی کونسل کے فوڈ سیفٹی کمیشن کے سربراہ نائب وزیراعظم ہان ژینگ نے ان خیالات کا اظہار کمیشن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےکیا۔ چین فوڈ سیفٹی کے معاملات میں انتہائی سخت معیارات، انتہائی سخت نگرانی، سخت ترین سزاؤں اور انتہائی سنگین احتساب پر عمل پیرا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فوڈ سیفٹی کے مسائل کی نشاندہی کرنے کے طریقہ کار اورفوڈ سیفٹی قوانین وضوابط کو بہتر بنانے اور گورننس کو بڑھانے کے لیے مزید کوششیں کی جانی چاہئیں۔
آنے والے موسم بہار کے تہوارکے لیے، ہان نے تعطیلات کے دوران فوڈ سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے مزید ٹھوس اور بھرپور کوشش کرنے پر زور دیتے ہوئے مارکیٹ اداروں اور مقامی ریگولیٹرز پر زور دیا کہ وہ خوراک کی پیداوار اور پروسیسنگ، فروخت، کیٹرنگ سروسز اور دیگر روابط پر گہری نظر رکھیں۔
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
