چین کے بحیرہ بوہائی میں 30کروڑ ٹن خام تیل اور قدرتی گیس کے ذخائر دریافت
تیانجن(شِنہوا) چین کے بحیرہ بوہائی میں 2022 کے دوران تقریباً 30کروڑ ٹن خام تیل اور قدرتی گیس کے ذخائر دریافت ہوگئے۔چائنہ نیشنل آف شور آئل کارپوریشن (سنوک) کے مطابق ریکارڈ مقدارمیں ملنے والے تیل وگیس کی بڑی وجہ گزشتہ سال دو آئل فیلڈزبوژونگ2 -19 اوربوژونگ6 -26 کی دریافت ہے جس میں سے مؤخر الذکر ایک بہت بڑی آئل فیلڈ ہے جس میں خام تیل اور قدرتی گیس کے ذخائر کا تخمینہ 10کروڑ ٹن تیل کے برابر ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران بوہائی سمندر میں 10کروڑ ٹن سے زیادہ تیل اور گیس کے ذخائر کے ساتھ کل پانچ آئل فیلڈز دریافت ہوئے ہیں، جب کہ اس عرصے کے دوران اس علاقے میں نئے دریافت ہونے والے تیل اور گیس کے ذخائرکا حجم 1 ارب ٹن سے تجاوز ہے۔
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
