چین کے اعلیٰ سفارتکار فرانس، اٹلی، ہنگری اور روس کا دورہ کریں گے
بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی 14 سے 22 فروری تک فرانس، اٹلی، ہنگری اور روس کا دورہ کریں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن کے مطابق چاروں ممالک نے وانگ یی کو دورے کی دعوت دی ہے۔
ترجمان وانگ وین بن نے پیرکو بتایا کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی جرمنی میں ہونے والی 59ویں میونخ سیکورٹی کانفرنس میں بھی شرکت کرتے ہوئے اس کے چائنہ سیشن میں صدر شی جن پھنگ کے مشترکہ، جامع، تعاون پر مبنی اور پائیدار سلامتی کے وژن کے حوالے سے خطاب کریں گے،وہ اپنے خطاب میں پرامن ترقی کے لیے چین کے مستقل عزم کو واضح اورکانفرنس کے موضوع کی روشنی میں اہم بین الاقوامی مسائل پر چین کے موقف کوپیش کریں گے۔
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
