چیف جسٹس مسلم لیگ ن کی خواہشات کے نہیں بلکہ آئین کے پابند ہیں، شاہ محمود قریشی
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشینے کہا ہے کہ چیف جسٹس مسلم لیگ(ن)کی خواہشات کے نہیں بلکہ آئین اور قانون کے پابند ہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کو مسلم لیگ کی خواہشات پرتوجہ نہیں دینی چاہیئے، فل کورٹ کا اختیار چیف جسٹس پاکستان کے پاس ہے، سپریم کورٹ کے قوانین اور انداز کا احترام کرنا چاہیئے، عدالتی کارروائی اور فیصلوں کے بعد پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس زمان پارک میں طلب کرلیا گیا، اس اجلاس میں عدالتی فیصلوں اور سیاسی امور پر مشاورت ہوگی، اجلاس میں پی ٹی آئی ورکرز اور ایکٹیوسٹ کی گرفتاری پر بھی مشاورت ہوگی،ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کیسز اورعدالتوں میں الجھا کر انتخابی مہم سے روکنے کی کوشش ہورہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
