برطانیہ میں لڑکی کو گھورنا، سیٹی بجانا جرم ہوگا،برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریورمین نے نئے منصوبے پر کام شروع کردیا
برطانیہ میں سڑک پر جنسی ہراسانی قابلِ سزا جرم ہوگا، جس پر دو برس کی سزا دی جاسکے گی،برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریورمین نے نئے منصوبے پر کام شروع کردیا، مجوزہ قانون کے تحت کسی کو دیکھ کر سیٹی بجانا، نامناسب اشارہ کرنا، پیچھا کرنا اور گھورنا جرم ہوگا،برطانیہ میں جنسی ہراسانی پہلے ہی جرم ہے اور اس نئے قانون سے لوگوں کو ہراسانی رپورٹ کرنے کی حوصلہ افزائی ہوگی،حالیہ سروے کے مطابق برطانیہ میں دو تہائی خواتین خود کو رات یا دن کے کسی وقت محفوظ تصور نہیں کرتیں،سروے میں کہا گیا ہے کہ 34برس سے کم عمر کی خواتین جنسی ہراسانی کا زیادہ ہدف بنتی ہیں لیکن وہ سب سے کم رپورٹ کرتی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
