بوائو فورم برائے ایشیا کی سالانہ کانفرنس آئندہ ماہ چین میں منعقد ہوگی
ہائیکو(شِنہوا) بوائو فورم برائے ایشیا (بی ایف اے)کی سالانہ کانفرنس 28 سے 31 مارچ تک چینی صوبے ہائی نان کے ساحلی شہر بوائو میں منعقد ہوگی۔ فورم کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق اس سال کا فورم "ایک غیر یقینی دنیا: چیلنجز کے درمیان ترقی کے لیے یکجہتی اور تعاون" کے تھیم کے تحت مکمل طور پر آف لائن منعقد ہوگا۔ویب سائٹ کے مطابق، دنیا بھر سے حکومتی، کاروباری اداروں، تعلیمی اداروں اور میڈیا کے نمائندوں کو اس تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیا جائے گا، جو کوویڈ کے بعد کے دور میں ترقی کے لیے حکمت عملی اور بین الاقوامی برادری میں تعاون کو مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کریں گے۔فورم کے شرکا کانفرنس کے موضوع کے علاوہ "ترقی وجامعیت،" "کارکردگی وسلامتی،" "علاقائی وعالمی" اور "حال اور مستقبل" کے چار اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
