بلاول بھٹو سے امریکی عہدیدار کی ملاقات، انسداد دہشتگردی کیلئے ساتھ دینے کا عزم
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکی وزارت خارجہ کے سینئر عہدیدار ڈیرک شولے نے ملاقات کی،واشنگٹن میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں ہونے والی ملاقات میں ڈیرک شولے نے پشاور کی مسجد میں خودکش حملے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا،اس موقع پر ڈیرک شولے نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے لیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے،ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے پاکستان کے معاشی استحکام اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کی جانب پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
