بھارتیہ فضائیہ کا تربیتی طیارہ دورانِ پرواز گرکر تباہ
بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ دوران پرواز گرکرتباہ ہوگیا،بھارتی میڈیا کے مطابق ائیرفورس کا تربیتی طیارہ جمعرات کے روز ریاست کرناٹکا کے علاقے سورتی میں گرکرتباہ ہوا،بھارت میڈیا کے مطابق جس دوران حادثہ پیش آیا اس وقت طیارہ معمول کی تربیتی پروازپر تھا، یہ حادثہ بنگلورو شہر سے 136کلو میٹر دور چمراج نگر ضلع میں پیش آیا،بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں طیارے میں موجود کریو ممبران محفوظ رہے،بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فضائیہ نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور طیارہ گرنے کی وجوہات کا فوری طور پرپتا نہیں چل سکا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
