بھارتی بحریہ کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کرتباہ،پائلٹ بچ نکلنے میں کامیاب
بھارتی بحریہ کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بحریہ کا مگ کے 29جنگی طیارہ سمندر میں گر کرتباہ ہوگیا۔ طیارے کا پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔بھارتی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ جنگی طیارہ گوا میں معمول کی جنگی مشق میں مصروف تھا اور اس دوران سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ تباہ ہونے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔سرچ آپریشن کے بعد پائلٹ کو تلاش کرلیا گیا ہے جس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
