بھارت،درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 38 افراد زخمی
بھارت میں پونے بنگلور ہائی وے پر ٹینکر کئی گاڑیوں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 38 افراد زخمی ہو گئے،بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ پونے بنگلور ہائی وے پر نوالے پل کے قریب پیش آیا، ٹرک کی گاڑیوں کو ٹکر کے نتیجے میں 50 کے قریب گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ٹریفک حادثے میں 38 افراد زخمی ہوئے جبکہ 48 گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا،بھارتی حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کی وجوہات کا پتہ چلانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
