بھارت میں ٹریفک حادثے میں نوبیاہتا جوڑے سمیت 4افراد ہلاک
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں کار درخت سے جاٹکرائی جس کے بعد کار میں آگ لگ گئی، حادثے میں نوبیاہتا جوڑے سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد اس وقت زندہ جل کر ہلاک ہوگئے،بھارتی میڈیا کے مطابق سڑک کنارے درخت سے ٹکرانے والی کار مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آگئی، پولیس نے بتایا کہ انہیں حادثے کی اطلاع ملی اور جب وہ فائر بریگیڈ کے ساتھ موقع پر پہنچے تو گاڑی پہلے ہی بری طرح جل چکی تھی،ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ مرنے والوں میں ایک خاتون سمیت چار افراد شامل ہیں، یہ تمام افراد ایک شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے، مرنے والوں میں وہ نو بیاہتا جوڑا بھی شامل ہے جس کی چھ مہینے پہلے ہی شادی ہوئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
