اسموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت،عدالت کا ڈولفن فورس کو پانی کا ضیاع کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا حکم
لاہورہائی کورٹ نے ڈولفن فورس کو پانی کا ضیاع کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا،تفصیلات کے مطابق جمعہ کو عدالت عالیہ میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی،عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کے عہدے پر مستقل بنیاد پر افسر تعینات کرنے اور ماحولیاتی سفیروں کی تعداد بڑھانے اور انہیں فعال کرنیکا حکم دے دیا،عدالت نے گھروں میں واٹر میٹرز کی تنصیب سے متعلق آئندہ سماعت پر رپورٹ بھی طلب کرلی،عدالت عالیہ نے ایس پی ڈولفن فورس کو پانی کا ضیاع کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دیا،دوران سماعت جسٹس شاہدکریم نے ریمارکس دیے کہ روز افسران کے بدلنے سے حکم پر عمل درآمدکے لیے نئے افسران کو حکم دینا پڑتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
