اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی سمری صدر کو ارسال
اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل کے حوالے سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی سمری صدر مملکت کو بھجوا دی گئی،اسلام آباد مقامی حکومت ترمیمی بل کی منظوری کے حوالے سے وزارت پارلیمانی امور نے وزیراعظم شہبازشریف کی سفارش پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی سمری صدر مملکت کو بھجوا دی ہے،مشترکہ اجلاس میں اسلام آباد مقامی حکومت ترمیمی بل منظوری کیلئے پیش ہو گا، پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد بل صدر کے پاس دوبارہ بھیجا جائے گا، اگر صدر مملکت 10دن میں بل پر دستخط نہیں کرتے تو اس صورت میں بل ازخود ایکٹ بن جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
