اسکاٹ لینڈ، حاملہ بیوی کو قتل کرنیوالے پاکستانی کو 20سال قید کی سزا سنا دی گئی
اسکاٹ لینڈ کی عدالت نے حاملہ بیوی کو قتل کرنیوالے پاکستانی شہری کو 20برس قید کی سزا سنادی،غیرملکی میڈیا کے مطابق گھریلو تشدد سے تنگ فوزیہ جاوید اپنے شوہر سے علیحدگی چاہتی تھی جس پر ملزم کاشف انور نے بہانے سے پہاڑی پر لے جاکر دھکا دے دیا تھا،برطانوی میڈیا کے مطابق زخمی خاتون نے پولیس کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسکے شوہر کاشف نے اسے دھکا دیا جبکہ ملزم نے عدالت کو بتایا کہ پاوں پھسلنے کی وجہ سے وہ اپنی بیوی کے اوپر گرا تھا، ایڈنبرا میں ہائی کورٹ نے ملزم کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے اسے اپنی حاملہ بیوی کے قتل پر سزا سنائی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
