اسد عمر نے حکومت سے مذاکرات کوگرفتار کارکنان کی فوری رہائی سے مشروط کردیا
تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہاہے کہ حکومت سے آج ہونے والا مذاکرات کا دور تب تک شروع نہیں ہونا چاہئے جب تک گرفتار کارکنان کو رہا نہ کردیا جائے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر کارکنان کی گرفتاری کے معاملے پر رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے ٹوئٹر پرایک بیان میں کہا ہے کہ آج پھر اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر سے بیگناہ شہریوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے آج ہونے والا مذاکرات کا دور تب تک شروع نہیں ہونا چاہئے جب تک ان بیگناہ لوگوں کو چھوڑا نہ جائے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
