انسداد دہشت گردی عدالت، رہنما تحریک انصاف چودھری پرویز الہی کی عبوری ضمانت خارج
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الہی کی عبوری ضمانت خارج کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے چودھری پرویز الہی کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران پولیس اہلکاروں پر پیٹرول بم پھینکنے کے معاملہ پر قائم دہشت گردی کے مقدمے میں درخواست عدم پیروی پر خارج کی ہے ۔ چودھری پرویز الہی کے وکیل نے جمعرات کو حاضری سے استثنی کی درخواست جمع کرائی تھی تاہم عدالت نے ان کی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کردی ، جج اعجاز احمد بٹر نے کہا کہ عبوری ضمانت کے لئے درخواست گزار کا عدالت میں پیش ہونا لازم ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
