انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 48 پیسے سستا ہوکر 216 روپے 49 پیسے پر آگیا

انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 48 پیسے سستا ہوکر 216 روپے 49 پیسے پر آگیا

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر مزید کم، ایک روپے 48 پیسے سستا ہوکر 216 روپے 49 پیسے پر آگیا ۔اسحاق ڈار کے وزارت خزانہ سنبھالنے کے بعد روپے کی قدر میں نمایاں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ ہر روز کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گر رہی ہے۔ منگل کے روز کاروباری لین کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 217 روپے 97 پیسے تھی تاہم چند ہی گھنٹوں میں ڈالر مزید ایک روپے 48 پیسے سستا ہوکر 216 روپے 49 پیسے پر آگیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

Comment / Reply From